نئی دہلی ، 11 ستمبر (یو این آئی) قومی راجدھانی کے اس کے قرب وجوار کے علاقہ اور اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمنل 3 اور شہر کے دیگر حصے ہفتہ کی صبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے پانی میں ڈوب گئے۔
خیال رہے محکمہ موسمیات نے آج دہلی اور این سی آر کے علاقے میں تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش
کی پیش گوئی کی تھی۔ دارالحکومت میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے این سی آر سمیت شہر کے کئی حصوں میں پانی جمع ہے۔ دہلی کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے ان کے گھروں میں داخل ہونے والے پانی کو نکالتے دیکھا گیا ہے۔ کل رات سے دہلی میں مسلسل بارش ہورہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بوچھاریں بھی پڑرہی ہیں۔