نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) دارالحکومت میں صبح سے ہورہی بارش کی وجہ سے متعدد مقامات پر پانی بھر گیا اور سڑکوں پر گڈھوں کے باعث گاڑیاں انتہائی سست رفتار سے چل رہی ہیں جس کی وجہ سے مختلف مقامات پر ٹریفک جام ہوگیا ہے۔
دارالحکومت کے
تقریباً سبھی حصے پانی بھرنے سے متاثر ہوئے ہیں اور سڑکوں پر گڈھوں نے راہگیروں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
دفتر جانے والے لوگوں نے شکایت کی کہ پانی جمع ہونے کی صورتحال کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ اب تقریباً ہر دن یہی حالت رہتی ہے۔