شملہ/13اگست(ایجنسی) ہماچل پردیش میں گزشتہ بیس گھنٹوں سے مسلسل ہورہی بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوگئی ہے، بارش سے اب تک 9 لوگوں کی موت ہوئی
ہے.
محکمہ موسمیات نے اگلے 48 گھنٹوں میں پردیش میں بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، شملہ میں بارش کی وجہ سے جگہ جگہ زمین کھسکنے کے واقعات ہوئے ہیں، چندی گڑھ-شملہ ہائی وے بند کردیا گیا ہے.