مناگوا، 23 اکتوبر (ایجنسی) لاطینی امریکی ملک نکاراگوا میں گزشتہ چند دنوں کے دوران بارش کے سبب ہونے والے مختلف واقعات میں 17 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
نکاراگوا کے نائب صدر روساریو موریلو نے ایک بیان میں بتایا کہ بارش کے سبب ندیوں میں طغیانی ہے اور ندیوں کو پار کرنے کی کوشش میں 17 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔
مسٹر موریلو نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ بار ش کے سبب ہونے والے واقعات میں 17 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">مقامی اخبار ای آئی 19 ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق ہلاک شدگان نے پیدل یا گھوڑے اور سائیکل پر ندیوں کو پار کرنے کی کوشش کی تھی۔
مسٹر موریلو نے مزید بتایا کہ موسم کی صورتحال میں اگر چہ کچھ بہتری آئی ہے، لیکن ہم نے اب بھی ریڈ الرٹ جاری کررکھا ہے۔
جنوبی امریکی ملک نکاراگوا میں اس وقت بار ش کا موسم ہے اور ملک میں گزشتہ چند دنوں سے موسلا دھار بارش ہورہی ہے، جس کے سبب ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب اور تودے گرنے کے واقعات ہورہے ہیں۔