واشنگٹن،26فروری:-
وسط مغربی امریکی ریاستوں میں شدید بارشوں اور طوفان کے بعد متعدد علاقوں میں سیلابی صورت حال کا سامنا ہے ، جبکہ طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
کینٹکی، آرکنساس، ٹینیسی، مشی گن
اور ٹیکساس سمیت دیگر ملحقہ ریاستوں میں بارشوں کے باعث طوفان نے تباہی مچادی ہے۔
کئی علاقوں میں بارشوں کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں ،متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں شہری گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں ۔