حیدر آباد 27 جولائی (یو این آئی) وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو نے ریاست میں مسلسل بارش سے پیدا شدہ صورتحال کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا۔
انہوں نے حکام کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مسلسل چوکس رہنے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی وزیر اعلی نے ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کو جمعہ کو تعطیل دینے کا فیصلہ کیا۔