حیدر آباد 12 اکتوبر (یو این آئی ) اسکل ڈیولپمنٹ اسکام کیس میں گرفتار آندھرا پر دیش ہائی کورٹ نے ریاست کے سابق وزیر اعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرا بابو نائیڈو
کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے اس معاملہ کی سماعت اس ماہ کی 17 تاریخ تک ملتوی کردی۔
ہائی کورٹ نے سی آئی ڈی کو اس معاملے میں جوابی حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی۔