نئی دہلی، 13جولائی (یو این آئی) کانگریس نے کہا کہ ملک میں ٹیکہ کی کمی ہے اور نئے و زیر صحت بھی اس کی دستیاب پر سچ نہیں بول رہے ہیں اس لئے سال کے آخر تک پوری آبادی کاویکسنیشن کرنے کا حکومت کا دعوی صحیح نہیں لگتا ہے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کے سوال پر کہاکہ سابق وزیر صحت ہرش وردھن ٹیکے کی دستیابی پر سچ نہیں بول رہے تھے اور اس کی
قیمت انہیں وزیر کے عہدہ سے ہاتھ دھوکر چکانی پڑی ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن خود پیشہ سے ڈاکٹر تھے اور وہ صورتحال کو سمجھتے تھے لیکن انہوں نے ملک میں ویکسین کی دستیابی پرسچ نہیں بتایا۔
انہوں نے کہاکہ نئے وزیر صحت منسکھ لال منڈاویا بھی ٹیکہ کی دستیابی پر سچ نہیں بول رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ویکسین کی پیداوار میں اضافہ کرنا چاہئے لیکن موجودہ صورتحال میں اس کے لئے ایسا کرنا ممکن نہیں ہورہا ہے۔