نئی دہلی، 27 مئی (یو این آئی) ماہر صحت کا خیال ہے کہ وبا کے دور میں داخل ہو رہی دنیا سے کورونا2021 تک جانے والا نہیں ہے اور لاک ڈاؤن صرف اس کا پھیلاؤ روکتا ہے جس میں آہستہ آہستہ نرمی کرکے ٹیسٹنگ بڑھانے اور اس کی دوا بننے تک لوگوں کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔
دنیا کے ماہر صحت اور ہاورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر آشیش جھا اور سویڈن میں
عوامی صحت کے ماہر پروفیسر جوہان گسیكے سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے کورونابحران سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔
مسٹر گاندھی نے اس سے قبل کوروناسے معیشت کو پہنچنے والے نقصان اور ہندوستان کے اس سمت میں اٹھائے گئے اقدامات کے تناظر میں ماہر اقتصادیات رگھو رام راجن اور نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی سے بات چیت کی تھی۔