ممبئی،21جون(یواین آئی) جموں و کشمیر سے متعلق وزیر اعظم کے اجلاس سے تین روز قبل این سی پی رہنماء شردپوار کی دہلی کی رہائش گاہ پر منگل کو حزب اختلاف کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
جس
میں کانگریس کے لیڈر شامل نہیں ہیں۔
ممبئی میں این سی پی ذرائع نے کہاکہ مذکورہ ملاقات سے پہلے ، شرد پوار نے دس دن میں دوسری بار الیکشن کے متعلق حکمت عملی طے کرنے والے پرشانت کشور سے ملاقات کی۔