نئی دہلی /9مارچ(ایجنسی) کرناٹک کے وزیراعلی ایچ ڈی کماراسوامی نے ہفتہ کو وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ربیع فصلوں کے موسم میں سوکھے کی وجہ سے ہورہے نقصان کو راحت دینے کے لیے 2،646.30 کروڑ روپے جلد سے جلد جاری کرنے کی مانگ کی، ایک سرکاری بیان میں یہ معلومات دی گئی ہے.
کمارا
سوامی نے پی ایم کو بتایا کہ کرناٹک کو اس سال خریف فصل کے موسم میں بھی کسانوں کو خشکی کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن مرکزی سرکاری کی طرف سے دی گئ مدد کافی نہیں ہے، اس وقت ربیع فصل کا وقت چل رہا ہے، کرناٹک 19-2018 فصل سال میں خریف(گرمی) اور ربیع (سردیوں) کے دونوں موسوموں میں سخت خشکی اور سیلاب کے لپیٹ میں رہا.