نئی دہلی، 10 دسمبر (ایجنسی) دہلی ہائی کورٹ نے حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ میں خواتین کے داخلے کی ممانعت پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے مرکزی حکومت ، دہلی حکومت اور درگاہ ٹرسٹ کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگا ہے کہ خواتین کو درگاہ میں داخل ہونے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی ہے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">چیف جسٹس راجندر مینن اور جسٹس وی کے راؤ نے معاملے کی سماعت کے بعد مرکز، دہلی حکومت اور درگاہ ٹرسٹ کی مینجمنٹ کمیٹی کو نوٹس جاری کر کے آئندہ 11 اپریل تک جواب طلب کیا ہے۔ قانون کی تین طالبات نے عدالت سے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ خواجہ نظام الدین اولیاء کی درگاہ میں خواتین کو رسائی کی اجازت نہیں ہے۔