نئی دہلی،27 اکتوبر(یواین آئی) سپریم کورٹ نے اترپردیش کے ہاتھرس میں 19 سالہ لڑکی کےساتھ مبینہ اجتماعی آبروریزی اور قتل معاملے کی جانچ کے سبھی پہلوؤں کی نگرانی کا ذمہ منگل کو الہ آباد ہائی کورٹ کو سونپ دیا چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے،جسٹس اے ایس بوپنا اور
جسٹس وی رماسبرمنیم کی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ معاملے کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جانچ سمیت سبھی پہلوؤں کی نگرانی الہ آباد ہائی کورٹ کرے گا۔
عدالت نے معاملے کی سماعت کو اترپردیش کے باہر منتقل کرنے کے مسئلے کو جانچ پوری ہونے تک فی الحال ’کھلا ‘ رکھا ہے۔