لکھنؤ/25جولائی(ایجنسی) یوپی کے ہتھرس hathras میں بھینس تسکری کے الزام میں بھیڑ نے چار لوگوں کو بہت مارا، زخمیوں پر پولیس نے بھینس کو چوٹ پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا، لیکن انہیں چوٹ پہنچانے والوں کو بخش دیا، ادھر بی جے پی کے ایم پی ونئے کٹہیاریہ کی اس انتباہ کے بعد مسلمان گائے کو ہاتھ نہ لگائے سماج وادی پارٹی کے
رہنما اعظم خان نے مسلمانوں سے ڈیری کاروبار بند کرنے کو کہا ہے، انکا الزام ہے کہ کٹہیار کے اس بیان کے بعد انکی جان کو خطرہ بڑھ گیا ہے.
بتایا جاتا ہے کہ گاؤں میں شور اٹھا کہ کچھ لوگوں نے بھینس کو انجیکشن دے کر مار ڈالا اور بھیڑ ان پر ٹوٹ پڑی، انکی جم کر پٹائی ہوئی، پھر انہیں رسی سے باندھ دیا گیا، پھر پولیس انہیں پکڑ کر لے گئی.