the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 2 مارچ (یواین آئی) اشتعال انگیز بیان دینے کے سلسلہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں کپل مشرا، انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کے خلاف فوری ایف آئی آر (ایف آئی آر) درج کرنے سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ بدھ کو سماعت کرے گا۔
عرضی دائر کرنے والے شمال مشرقی دہلی کے 10 عرضی گذاروں کی جانب سے سینئر وکیل کولن گنزالویس نے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوريہ كانت کی بنچ کے سامنے معاملہ کا خاص طور سے ذکر کیا اور فوری طور پر سماعت کی درخواست کی۔
انہوں نے دلیل دی کہ دہلی تشدد میں 10 افراد روز مر رہے ہیں۔ گزشتہ



رات ہی پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ نے معاملہ کو ایک ماہ کے لئے ٹال كر غلط کیا ہے۔ اس معاملے کی فوری سماعت ہونی چاہئے۔
اس پر جسٹس بوبڈے نے کہا’’ہم درخواست کی سماعت کریں گے، آپ کو یہ ضرور سمجھنا چاہئے کہ ہمارے پاس اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے کوئی اقدام نہیں ہے۔ ہم فسادات ہو جانے کے بعد ہی تصویر میں آتے ہیں۔ عدالت کبھی بھی ایسے واقعات پیش ہونے سے نہیں روک سکتی‘‘۔
مسٹر گنزالویس نے معاملہ کی سماعت کے لئے زور دیا اور کل سماعت کرنے کی درخواست کی۔ جسٹس بوبڈے نے، تاہم کل کے بجائے بدھ کو سماعت کے لئے حامی بھر دی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.