نئی دہلی، 8 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ ہریانہ اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے رجحانات کو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر سست رفتاری سے اپ لوڈ کیا جا رہا ہے پارٹی کا کہنا ہے کہ شاید حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے ریاستی انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے ایسا کیا جا رہا ہے پارٹی کے ترجمان جے رام
رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا ’’لوک سبھا نتائج کی طرح ہریانہ میں بھی انتخابی رجحانات کو جان بوجھ کر الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر سست رفاتی سے شیئر کیا جارہا ہے، کیا بی جے پی انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے؟‘‘
ہریانہ میں اب تک کے رجحانات کے مطابق بی جے پی 49 سیٹوں کے ساتھ آگے ہے جبکہ کانگریس 35 سیٹوں کے ساتھ بی جے پی سے پیچھے ہے۔