نئی دہلی،30اگسٹ (ایجنسی) ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ گرمیت رام رحیم معاملہ میں ریاستی حکومت نے عدالت کے ہر حکم کی تعمیل کی اور اب ریاست میں حالات پرامن ہیں ۔
مسٹر کھٹر نے آج یہاں بھارتیہ
جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں اپوزیشن کی طرف سے ان کے استعفی کے مطالبہ کو مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے بی جے پی صدر کو سبھی متعلقہ رپورٹوں سے آگاہ کیا گیا ہے اور اب سبھی چیزیں ٹھیک ہو گئی ہیں۔