: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کے روز پنجاب اور ہریانہ کے پولس ڈائریکٹر جنرل اور پٹیالہ اور امبالا اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو حکم دیا کہ وہ ایمبولینس، بزرگ شہریوں، خواتین اور طلبہ وطالبات کے آسانی سے گزرنے کے واسطے شمبھو سرحد کو جزوی طور پر کھولنے کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے ایک ہفتے کے اندر میٹنگ کرے
جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اجل بھوئیاں پر مشتمل بنچ نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کی طرف سے شمبھو بارڈر کی ناکہ بندی ہٹانے کے لیے دی گئی ہدایت کے خلاف ہریانہ حکومت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دونوں ریاستوں کی جانب سے غیر جانبدار ناموں کی تجویز کرنے کی کوششوں کی تعریف کی جنہيں کسانوں کے ساتھ بات چیت کے لیے کمیٹی میں شامل کیا جا سکتا ہے۔