the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
چنڈی گڑھ، 28 مئی (یو این آئی) ہریانہ میں کورونا وائرس کے آج 37 نئے کیسز آنے کے بعد ریاست میں اس وبا کے مریضوں کی کل تعداد اب بڑھ کر 1418 ہو گئی جن میں سے 839 مریض صحتیاب ہوکر گھر جا چکے ہیں اور 19 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ ریاست میں کورونا کے فعال کسیز بڑھ کر اب 560 ہو گئے ہیں جن میں امریکہ سے ہریانہ لوٹنے والےپوزیٹیو پائے گئے 21 افراد بھی شامل ہیں۔
ریاست کے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے محکمے کے کورونا کی صورتحال کے بارے میں جاری دوپہر کے بلیٹن میں یہ اطلاع دی گئی۔ ریاست میں گروگرام سے 30، کیتھل چار، فریدآباد دو اور کروکشیتر میں ایک معاملہ سامنے آیا۔ ریاست میں اب تک 57481 کورونا مشتبہ افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن میں سے 37510 افراد نے قرنطین کی مدت مکمل کر لی ہے اور باقی 57481 نگرانی میں ہیں۔ اب تک 106389 کورونا مشتبہ افراد کے سیمپل ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 100900



نیگیٹیو، 14اطالوی اور 21 امریکی مہاجروں سمیت 1418 پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔ 4071 سیمپل کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔ 1418 پوزیٹیو مریضوں میں سے 839 کو صحتیاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس طرح ریاست میں کورونا فعال کیسز اب 560 ہیں۔
ریاست مین گروگرام (گڑگاؤں) سے 30, کیتھل چار، فرید آباد دو اور کروکشیتر میں ایک کیس سامنے آیا۔ یہاں اب ضلعی سطح پر کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد گروگرام میں 367، فریدآباد 258، سونی پت 174، جھجَّر 97، نوح 66، پانی پت 59، پلول 51، انبالہ 47، کرنال 37، نارنول 36، جیند 27، پنچکولہ 25، حصار اور کروکشیتر 21-21، روہتک 19، ریواڑی 18 کورونا کیسز ہیں اور ضلع یمنا نگر میں کورونا کا کوئی فعال کیس نہیں ہے۔ ریاست میں کورونا کے سبب اب تک فریدآباد میں سات، پانی پت اور گروگرام میں تین تین، انبالہ میں دو، سونی پت، جیند، کرنال اور روہتک سے ایک ایک موت ہونے کی بلیٹن میں اطلاع دی گئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.