نئی دہلی ، 04 مئی (یواین آئی) صحت و خاندانی بہبود اور ارتھ سائنسز کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے پیر کو محکمہ سائنس اور ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے 50 ویں یوم تاسیس کے دن ، کورونا وائرس سے متعلق ملٹی میڈیا گائیڈ (کوویڈ 19) "کوویڈ کتھا" کا آغاز کیا۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ویڈیو کانفرنسنگ
کے ذریعہ محکمہ کے تمام خود مختار اداروں اور ماتحت دفاتر کے سربراہوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سائنس وٹیکنالوجی اور اس کے خود مختار اداروں نے بین الاقوامی سطح پر اس ملک کا نام بلند کیا ہے۔ کوویڈ ۔19 کے وباء سے نمٹنے کے لئے ان کے ذریعہ جو اقدام اور کوشش کی گئی ہے وہ خاص طور پر اہم ہے۔