نئی دہلی، 10 اپریل ( یواین آئی ) مرکزی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے تمام ریاستوں کے وزرائے صحت اور محکموں کے حکام سے بات چیت کر کے کورونا وائرس ’ كووڈ -19‘ کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور انہیں اس جنگ میں مرکزی حکومت کی جانب سے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ہے ۔وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی گئی اس میٹنگ میں انہوں نے کورونا وائرس وقف اسپتالوں اور کورونا وائرس سے نمٹنے پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس میں کورونا سرولانس اور مریضوں کی کنٹیکٹ ٹریسنگ پر توجہ دیے جانے کی بات کہی گئی ہے ۔ تمام ریاستوں نے انہیں کورونا وائرس سے نمٹنے میں اپنی طرف سے پوری تیاری کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ مسٹر اگروال نے بتایا کہ وزارت صحت کی جانب سے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے قومی اور ریاستی سطح پر طبی نظام کو مضبوط بنانے کے مقصد سے گزشتہ روز ’ كووڈ -19 ایمرجنسی ہیلتھ سسٹم پری پیئر ڈنس پیکیج ‘ کے لئے 15000 کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا ۔ اس پیکیج کی رقومات کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی صورت حال میں
اٹھائے جانے والے اقدامات پر خرچ کی جائے گی جبکہ بقیہ رقومات اگلے چار برسوں میں مشن موڈ منصوبہ کے تحت خرچ کی جائے گی ۔ اس پیکیج کا مقصد ملک بھر میں کورونا وائرس انفیکشن کی تشخیص اور علاج و معالجہ کی سہولیات کو بڑھانا ہے ۔ اس کے تحت لازمی طبی آلات اور ادویات کی خریداری، لیبارٹری بنانا، نگرانی بڑھانا اور وسیع پیمانےپرطبی نظام کو مضبوط بنانا شامل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آنے والے وقت میں مرکزی حکومت نے بلڈ ٹرانسفیوزن کو ذہن میں رکھتے ہوئے وزارت نے تمام بلڈ بینکوں کے لئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں ۔ ملک میں وینٹی لیٹر، فیس مسك، سرجیکل ماسک، کورونا وائرس ٹیسٹ کٹ، پي پی ای اور دیگر سامان کو کسٹم ڈیوٹی سے مبرا کر دیا ہے ۔ اس کے علاوہ اسپتالوں میں پي پی ای کی استعمال کے لئے ایک ویڈیوبنا کر اسے وزارت کی ویب سائیٹ پر دستیاب کرا دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں جمعرات سے جمعہ تک 678 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک 503 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے مجموعی کیسز 6412 ہیں اور اس سے اب تک 199 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔