: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سدی پیٹ، 9 اکتوبر (ذرائع) وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے پیر کو سدی پیٹ ضلع میں متاپلی کے قریب سرکاری اولڈ ایج ہوم، مہیلا سماکھیا بھون اور مہیلا پرنگنم عمارتوں کا افتتاح کیا۔ تینوں سہولیات ایک کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئیں۔ اس موقع پر ہریش راؤ نے کہا ہے کہ بزرگ افراد جن کی دیکھ بھال
کرنے والا کوئی نہیں ہے، وہ یہاں سرکاری طور پر چلائے جانے والے اولڈ ایج ہوم میں محفوظ رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مہیلا پرنگنم میں سدی پیٹ کی خواتین کے لیے مختلف ہنر مندی کے پروگراموں کا انعقاد کرے گی۔ راؤ نے کہا ہے کہ ایس ایچ جی خواتین اپنی میٹنگیں مہیلا سماکھیا بھون میں منعقد کر سکتی ہیں۔