حیدرآباد، 14 ڈسمبر (ذرائع) 9 کروڑ روپے کے اعلیٰ درجے کے طبی تشخیصی آلات، جس میں دل کے ہنگامی طریقہ کار کے لیے جدید ترین کیتھ لیب اور سی ٹی اسکین شامل ہے، کا افتتاح وزیر صحت، ٹی ہریش راؤ نے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل (او جی ایچ) میں
کیا-
وزیر صحت نے او جی ایچ میں کیتھ لیب اور سی ٹی اسکین کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ آنے والے دنوں میں، عادل آباد، ورنگل، کھمم اور گاندھی ہاسپٹل کے سرکاری تدریسی ہاسپٹلس میں غریب مریضوں کے لیے تقریباً 28 کروڑ کی مالیت کی 4 مزید کیتھ لیب دستیاب ہوں گی۔