پٹنہ 18 مارچ ( یواین آئی ) بہار سے راجیہ سبھا کیلئے آج قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کے تین اور راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی ) کے دو امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا ۔
اسمبلی کے سکریٹری اور الیکشن افسر بٹیشور ناتھ پانڈے نے نام واپسی کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد این ڈی اے کی حلیف جنتادل
یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کے مسٹر ہری ونش اور مسٹر رام ناتھ ٹھاکر ، بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے مسٹر ویویک ٹھاکر اور آرجے ڈی کے مسٹر پریم چند گپتا اور مسٹر امریندر دھاری سنگھ کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیتے ہوئے جیت کا سرٹیفکٹ دیا ۔
بی جے پی کے مسٹر ٹھاکر اور آرجے ڈی کے مسٹر سنگھ پہلی بار راجیہ سبھا پہنچے ہیں ۔