احمد آباد، 18 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں اہم اپوزیشن کانگریس کے کارگزار صدر اورپاٹیدار ریزرویشن تحریک کے جانے مانے لیڈر رہے ہاردک پٹیل نے پارٹی قیادت پرشدید حملہ بولتے ہوئےآج پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
سال 2015 کے پاٹیدار ریزرویشن موومنٹ سے سرخیوں میں آئے 28 سالہ ہاردک نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات سے قبل مارچ 2019
میں باضابطہ طور پر کانگریس کادامن تھاما تھا اورجولائی 2020 میں انہیں ریاست کی اہم اپوزیشن پارٹی کا ورکنگ صدر بنایا گیاتھا۔
کانگریس صدر محترمہ سونیا گاندھی کو بھیجے اپنے استعفیٰ میں مسٹر پٹیل نے جس طرح کی تلخ زبان کا استعمال کیا ہے اور رام مندر ودفعہ 370 کو کشمیر سے ہٹانے جیسے مدوں کی حمایت کی ہے اس سے ان کے جلد ہی حکمراں بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔