احمد آباد، 31 مئی (یو این آئی) گجرات میں اس سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل نے تصدیق کی ہے کہ وہ 2 جون کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں
شامل ہوں گے۔
بی جے پی ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
اس سے پہلے 18 مئی کو مسٹر پٹیل نے کانگریس اور ریاستی قیادت پر حملہ کرتے ہوئے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔