لکھنؤ/21فروری(ایجنسی) ہاردیک پٹیل نے جمعرات کو سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو سے ملاقات کی، ہاردیک نے کہا کہ SP-BSP اتحاد بہت مضبوط ہے اور اترپردیش میں بی جے پی کو شکست دے سکتی ہے، دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طورپر میڈیا سے خطاب کیا، ہادریک نے کہا کہ پلوامہ میں جو جوان شہید ہوئے ، ان میں 13
یوپی سے تھے-
ہاردیک نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی کے راستے کو 50 بار چیک کیا جاتا ہے، جوانوں کے راستے کو الرٹ کے بعد بھی کیوں نہیں چیک کیا گیا، انہو ںنے کہا گجرات ماڈل ایسا نہیں تھا جیسا وزیراعظم نے دیکھایا، آج بھی گجرات کا کسان خودکشی کررہا ہے، جو وزیراعظم کے خلاف بات کرتا ہے، وہ اپوزیشن یا غدار بن جاتا ہے.