احمد آباد/18ڈسمبر(ایجنسی) پاٹیدار آرکشن آندولن سمیتی (پی اے اے ایس) کے لیڈر ہاردک پٹیل نے آج ایک بار پھر الزام لگایا کہ گجرات میں ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ ہاردک نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ پہلے سے ہی کہہ رہے ہیں کہ اگر اے ٹی ایم میں ہیکنگ ہوسکتی ہے، تو ای وی ایم میں کیوں نہیں ہوسکتی؟ متعدد سیٹوں پر بی جے پی کو جیت دلانے کے لئے ووٹنگ مشینوں میں ہیکنگ کی کئی ہے۔ پٹیل برادری کی اکثریتی سیٹوں پر جان بوجھ کر ایسا کیا گیا ہے۔
font-size: 18px; text-align: start;">
ایگزٹ پول میں بی جے پی کو 115 سے 125 سیٹیں دکھانے کے بعد یہ تقریبا 100 سیٹوں سے جیت رہی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خفیہ طورپر احمد آباد کی ایک سافٹ ویئر ڈیولوپنگ کمپنی جو بی جے پی سے قریبی تعلق رکھتی ہے، اس کے انجینئروں کی مدد سے ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ متعدد سیٹوں پر ہار جیت کا فرق ایسا ہے، جس پرشبہ ہوتا ہے۔