the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
احمدآباد،12ستمبر(ایجنسی)پاٹی دار آرکشن آندولن سمیتی(پاس)نے آج اعلان کیا ہے کہ کسانوں کی قرض معافی،پاٹی دار آرکشن اور غداری کے معاملے میں جیل میں بند اپنے ایک ساتھی کی رہائی کے مطالبے کے سلسلے میں گزشتہ 25اگست سے یہاں بھوک ہڑتال پر بیٹھے اس کے لیڈر ہاردک پٹیل آج 19ویں دن اپنی بھوک ہڑتال ختم کریں گے۔
پاس کے ترجمان منوج پنارا نے کہا کہ ان کی برادری کے سینئر لوگوں اور پاس کے کنوینروں کے اتفاق رائے سے ہاردک کا صحت مند رہنا مستقبل کے مظاہروں کےلئے ضروری ہے۔طبقے کی دو بڑی تنظیموں کھوڈل دھام اور امیادھام کے سربراہوں کے ہاتھوں سےکچھ کھاکر وہ آج دوپہر بعد تین بجے بھوک ہڑتال ختم کریں گے۔تینوں مطالبات کے سلسلے میں احتجاج جاری رہے گا۔
اسی دوران،ہاردک کے سابق ساتھی اور بی جے پی لیڈر کیتن پٹیل نے کہا کہ پاٹی دار سماج نے اب سمجھ لیا ہے کہ ہاردک پٹیل سیاسی وجوہات سے تحریک کو کسی طرح زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔ریاستی حکومت نے پہلے ہی پاٹی دار آندولن سے متعلق زیادہ تر ممکن مطالبات کو مان لیا تھا اور تحریک تبھی ختم ہوجانی چاہئے تھی لیکن ہاردک اپنے ذاتی مفادات کو حاصل کرنے کےلئے اس تحریک کو جاری رکھنا چاہتے تھے۔اس لئے اب انہیں کوئی حمایت نہیں مل رہی ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.