: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے منگل کو کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کے ہندوستان میں سکھوں کے بارے میں دیئے گئے تبصرے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ وہ لاعلمی یا علم کی کمی کی وجہ سے ایسا کہہ رہے ہیں مرکزی وزیر کا یہ ردعمل امریکہ کے دورے کے دوران مسٹر گاندھی کے اس تبصرے کے بعد آیا ہے ، جس
میں کہا گیا تھا کہ ملک میں سکھوں کو 'پگڑی' اور 'کڑا' پہننے میں دشواری کا سامنا ہے آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر پوری نے کہا کہ جب وہ (مسٹر گاندھی) اس طرح کے موضوعات پر بات کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ وہ ان چیزوں پر ایک نیا، بلکہ خطرناک بیانیہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔