حیدرآباد، 27 اگست (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیراعلیٰ چندرشیکھر راؤ نے جمعہ کے روز ریاستی عوام اور حکومت کی جانب سے آج ملک کے چیف جسٹس این وی رمنا کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
مسٹر
راؤ نے جسٹس رمنا کو ارسال کردہ خط میں کہا،’آپ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد‘۔
انہوں نے کہا،’چیف جسٹس بننے کے بعد بہت کم وقت میں انمول فیصلے کیے اور ملک میں ایک نئی طرزِ فکر برتاؤ میں لائے۔