نئی دہلی، 3 جولائی (ایجنسی) پہلی بار لوک سبھا کے لئے منتخب بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہنس راج ہنس نے بدھ کو بالکل مختلف انداز میں پہلا خطاب کیا اور پنجاب میں نوجوانوں کے درمیان نشے کی لت کا معاملہ اٹھایا۔
مسٹر ہنس نے وقفہ صفر میں کہا کہ ان کے لوک سبھا حلقے میں کئی مسائل ہیں، لیکن ان مسائل کو کسی اور دن اٹھائیں گے۔ اپنے انداز میں تمام اراکین کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’زندگی دی ہے تو جینے کا ہنر بھی دینا، پاؤں بخشے ہیں تو تو فیق سفر بھی دینا۔گفتگو تم نے مجھے سکھائی ہے کہ میں گونگا تھا، آج میں بولوں تو باتوں میں اثر بھی
دینا۔
بی جے پی کے رکن نے کہا کہ ان کی پیدائش پنجاب میں پیدا ہوئی ہے جہاں کہا جاتا ہے کہ کسی کو مار کر دبا تو وہ بھی زندہ ہوجاتا تھا لیکن، اسے کسی کی نظر لگ گئی ۔ دہشت گردی کے بعد اب نشے سے پنجاب برباد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو نوجوانوں کو نشہ سے بچانے کی کوشش کرنی چاہئے۔
مسٹر ہنس نے کہا غریبوں کے مسائل کی طرف شعر کے ذریعہ متوجہ کرتے ہوئے کہا ’’چہرہ بتا رہا تھا کہ ہے مرا بھوک سے، سب لوگ کہہ رہے تھے کہ کچھ کھا کے مر گیا’ْ انہوں نے صفائی مزدوروں کے مسائل اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمیں بھی فکر کرنی چاہئے۔ انہوں نے صوفیوں کی روایت کی بھی تعریف کی۔