حیدرآباد،28جون(یواین آئی)تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نومنتخب صدرریونت ریڈی نے آج پارٹی کے بزرگ لیڈر وی ہنمنت راو کی عیادت کی جو شہر حیدرآباد کے ایک کارپوریٹ اسپتال میں
زیرعلاج ہیں۔
راو کو پیٹ میں درد کی شکایت پر اس اسپتال میں داخل کروایاگیا ہے۔
ریونت ریڈی نے انہیں نئی ذمہ داری دیئے جانے کے بعد آج پہلی مرتبہ ہنمنت راو سے یہ خیرسگالی ملاقات کی۔