گونڈا، یکم مئی (یو این آئی ) ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے پیر کو کہا کہ ملک میں چوٹی کے پہلوانوں کی احتجاج کی وجہ سے کشتی نہیں رکھنی چاہیے، چاہے انہیں پھانسی کیوں نہ دے دی جائے۔
انہوں نے
کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے ملک بھر میں ریسلنگ کے تمام مقابلے ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان پہلوان کا نقصان ہو رہا ہے۔
برج بھوشن نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا ”گزشتہ چار مہینوں میں ملک میں کشتی کی سر گرمیاں مکمل طور پر ٹھپ ہو گئی ہیں۔