نیوزی لینڈ، 15 نومبر (ذرائع) نیوزی لینڈ کی سب سے کم عمر ایم پی ہانا راویتی راوہیتی کریریکی میپی -کلارک، جو گزشتہ سال پارلیمنٹ میں اپنی پہلی تقریر کے دوران ہاکا کرنے کے بعد وائرل ہوئی تھیں، ایک بار پھر روایتی ماوری ڈانس کرنے اور ایوان کے اجلاس کے دوران متنازعہ بل کی کاپی پھاڑنے کے
بعد پھر سے خبروں میں ہے۔
ٹریٹی پرنسپل بل پر ووٹ کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 22 سالہ پاٹی ماوری رکن پارلیمنٹ نے ہاکا کرنے سے پہلے قانون کی ایک کاپی پھاڑ کر پارلیمنٹ سیشن میں خلل ڈالا- جس کی وجہ سے سپیکر جیری براؤنلی نے ایوان کو مختصر طور پر معطل کر دیا۔