نئی دہلی ، یکم جولائی (یو این آئی) یونانی برانڈ ہمدرد لیبارٹریز (میڈیسن ڈویژن) نے نیشنل ڈاکٹر ڈے کے موقع پر ڈاکٹروں اور فرنٹ لائن وارئیروں کی کاوشوں کو سلام اور ان کو اعزاز دینے کے لئے ایک پہل شروع کی ہے۔
اس اقدام کا مقصد کووڈ-19 وبائی
امراض کے خلاف جنگ میں ان وارئیروں کی کوششوں کی تعریف اور ان کی مدد کرنا ہے۔
اس اقدام کے تحت یکم تا 5 جولائی تک مریضوں کو دہلی ، غازی آباد ، کانپور ، بنگلور ، حیدرآباد اور پٹنہ میں واقع ہمدرد ویلنس سینٹرز میں مفت صحت سے متعلق چیک اپ اور مشاورت دی جائے گی۔