غزہ، 03 دسمبر (یو این آئی) حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس نے اسرائیلی دارالحکومت کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا ہے یہ راکٹ حملے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نئے سرے سے شروع ہونے کے دوسرے روز جوابا اور فلسطینیوں کا حق دفاع استعمال کرتے ہوئے کیے گئے ہیں القسام بریگیڈ کے ان راکٹ حملوں کی 'العربیہ کے
نمائندے نے بھی تصدیق کی ہے۔ العربیہ نے ان راکٹ حملوں کے تصدیق ہفتے کی رات دیر سے کی ہے۔ نمائندے کے مطابق حماس نے تل ابیب کی جانب کئی میزائل دانھے۔
بتایا گیا ہے کہ عزالدین القسام بریگیڈ کی طرف سے اسرائیل پر دانے گئے ان میزائیلوں کی وجہ سے اسرائیل کے لیے تل ابیب ہوائی اڈے پر فضائی سر گرمیاں بحال رکھنا مشکل ہو گیا اور فوری طور پر تل ابیب ائیر پورٹ کو بند کر دیا گیا۔