نئی دہلی،7جنوری(ایجنسی)کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ سرکاری شعبہ کی کمپنی ہندوستان ایرونوٹکس لیمیٹیڈ(ایچ اے ایل)کوملنے والا رافیل مینوفیکچرنگ ٹھیکا انل امبانی کی کمپنی کو دیاگیا جس سے ایچ اے ایل کی حالت زیادہ خراب ہوگئی ہے اور اس کے پاس اب ملازمین کی تنخواہ تک کے لئے پیسہ نہیں ہے۔ مسٹر گاندھی نے پیر کو ٹویٹ کرکے کہا "حیرت کی بات ہے کہ ایچ اے ایل کے پاس اپنے ملازمین کو تنخواہ دینے کےلئے پیسے نہیں ہیں۔انل امبانی کو رافیل طیاروں کا ٹھیکا ملا۔ان کو چاہئے کہ وہ اب ایچ اے ایل کے ملازمین کو اپنے یہاں کانٹریکٹ پر لیں۔"
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">کانگریس صدر نے کہا کہ رافیل بنانے کا سودا نہ ملنے سے ایچ اے ایل کی حالت مزید خراب ہوگئی ہے اور وہاں کے ہنرمند ملازمین اب امبانی کی کمپنی کا رخ کریں گے۔انہوں نے کہا"بغیر تنخواہ کے ایچ اے ایل کے بہترین انجینئراور سائنس داں اب انل امبانی کی کمپنی کا ہی رخ کریں گے۔"
اس کے ساتھ ہی انہوں نے وہ خبر بھی پوسٹ کی ہےجس میں لکھا گیا ہے کہ ایچ اے ایل نے اپنے ملازمین کو تنخواہ دینے کےلئے ایک ہزار کروڑ روپے کا قرض لیا ہے۔