برلن، 2 نومبر (رائٹر) جرمنی میں نئی حکومت کی تشکیل کے لئے اتحاد کو لے کر چل رہی بات چیت منقطع ہوجانے کے بعد ملک کی نصف آبادی پھر سے انتخابات کرانے کے حق میں ہے جس سے ملک میں ایک مرتبہ پھر سیاسی بحران منڈلاتا نظر آرہا ہے۔
آئی این ایس اے کی جانب سے بلڈ ڈیلی اخبار کے لئے کئے گئے سروے کے مطابق 49.9 فی صد لوگ پھر سے انتخابات کرانے کے حق میں ہیں جبکہ 48.5 فی صد لوگوں کا کہنا ہے کہ سینٹر لیفٹ
سوشل ڈیموکریٹک (ایس پی ڈی) نے حکومت بنانے کے لئے اتحاد کرنے سے انکار کرکے صحیح کیا جبکہ 18 فی صد اتحاد کے حق میں ہیں۔
سروے میں بتایا گیا ہے کہ اتحاد کے لئے کی جانے والی بات چیت کی ناکامی کے لئے 28 فی صد لوگوں نے ایف ڈی پی کے لیڈر کریشین لینڈر کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے جبکہ 27 فی صد لوگوں نے چانسلر انجیلا مارکل کو اور 13 فی صد لوگوں نے گرینس کے نات سیم اوزڈیمیئر کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔