نئی دہلی،7جنوری (ایجنسی) وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ (ایچ اے ایل)کے سلسلے میں 4جنوری کو ایوان میں دئے گئے اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے آج پارلیمنٹ میں حقائق رکھے اور دہرایا کہ ایچ اے ایل کو ایک لاکھ کروڑ روپے کے آرڈر ملے ہیں جس پر شبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
لوک
سبھا میں وقفہ صفر کے پہلے ضروری دستاویزات میز پر رکھوائے جانے کے بعد اسپیکر سمترا مہاجن نے وزیر دفا ع کو بیان دینے کی اجازت دی۔ ان کے بولنے پر اپوزیشن اراکین ہنگامہ کرنے لگے۔ ہنگامہ کے دوران محترمہ سیتارمن نے کہا "2014 سے 2018کے درمیان ایچ اے ایل نے 2657080کروڑ روپے کے آرڈر کے لئے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 73ہزار کروڑ روپے کے آرڈر پائپ لائن میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 4جنوری کو اس ایوان میں ان کے بیان کے بارے میں شبہ ظاہر کیا گیا تھا لیکن ایچ اے ایل سے موصولہ ان حقائق سے ان کے بیان کی واضح طورپر تصدیق ہوتی ہے۔