the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 7 اکتوبر ( یو این آئی ) وزارت اقلیتی امور کے تحت حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے مقدس حج بیت اللہ  2025 کے لیے کمپیوٹر کے ذریعے خود کار انتخابی عمل سے قرعہ اندازی میں ریاست دہلی سے دو ہزار چھ سو نوے( 2690) عازمین حج کا انتخاب کیا گیا جبکہ 867 درخواست گذار عازمین کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر دہلی کی قرعہ اندازی مکمل ہونے کے بعد



دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیر پرسن کوثر جہاں نے ایک خصوصی بیان جاری کرکے دہلی سے فریضہ حج بیت اللہ کی ادائیگی کے لیے منتخب ہو نے والے تمام عازمین حج کو مبارکباد پیش کی اور اس یقین کا اعادہ بھی کیا کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی ہر سال کی طرح اس سال بھی نہ صرف دہلی کے عازمین حج بلکہ دہلی امبارکیشن سے روانہ ہونے والے تمام عازمین حج کو ہر قسم کی خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.