: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد/31مئی(ایجنسی) تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام منتخب عازمین حج کا آٹھواں تربیتی اجتماع اتوار3 جون کو صبح 10:00بجے تادوپہر 1:30 بجے دن مسجد عامرہ عابڈزمیں منعقد ہوگا۔ اسپیشل افسرپروفیسر ایس اے شکور سفر حج کے انتظامات سے متعلق اہم امور پر روشنی ڈالیں گے۔ مولاناشاہ
محمد جمال الدین مفتاحی کا خصوصی خطاب ہوگا۔
علمائے دین فضائل و مناسک حج و عمرہ اورآداب زیارت روضہ نبوی ﷺ بیان کریں گے۔ عازمین حج سے بہ پا بندی وقت شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔ وہ اپنے ساتھ نوٹ بک اور قلم ضرور لائیں تاکہ اہم باتیں نوٹ کی جاسکیں ۔ خاتون عازمین کے لئے خصو صی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ اراکین حج کمیٹی نے عازمین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔