کلکتہ3 جولائی (ایجنسی) سالانہ حج مشن میں اسپائس جیٹ کی 148فلائیٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔ اسپائس جیٹ گیارہ ہزار عازمین حج کو مدینہ لے جانے کو تیار ہے اور پھر جدہ سے سرینگر حجاج کرام کو واپس لے کرآئے گی۔
اسپائس جیٹ
نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے چیرمین و منیجنگ ڈائریکٹر اجے سنگھ نے کہا کہ ہم عازمین حج کو اس مبارک سفر کیلئے مبارک باد پیش کرتے ہیں ہم انہیں بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گی اور پورے تجربے کو بروائے کار لائیں گے۔