نئی دہلی/17اپریل(ایجنسی) دہلی اور ممبئی کے درمیان بننے والے نئے ایکسپریس وے کا کام ایک مہینہ میں شروع ہوجائے گا جس سے قومی دارالحکومت اور اقتصادی راجدھانی کے درمیان کی دوری تقریباًً 135کلومیٹر کم ہوجائے گی۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے آج یہاں ایک پروگرام میں بتایا کہ نئے ایکسپریس وے پربڑودہ۔ممبئی سیکشن کے پانچ میں سے چار پیکج کے لئے ٹھیکہ الاٹ کیا جاچکا ہے ۔ پانچویں پیکج کا ٹھیکہ ایک مہینہ میں الاٹ ہو جائے گا۔ اس کے بعد اس سیکشن پر تعمیراتی کام شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی ۔بڑودہ سیکشن پر بھی اسی سال کام شروع ہونے کی امید ہے۔
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
گڈکری نے انڈین انشورنس انسٹی ٹیوٹ(آئی آئی آئی) اور انڈین ٹرانسپورٹ کارپوریشن (آئی ٹی سی) کے ذریعہ مشترکہ طورپر تیار ایک رپورٹ کی لانچنگ کے موقع پر کہا کہ دہلی ۔ممبئی کے موجودہ سڑک راستے سے ایکسپریس وے کا راستہ علیحدہ اور چھوٹا ہوگا۔ نیا ایکسپریس وے بننے کے بعد دہلی اور ممبئی کے درمیان کی دوری تقریباًً 135کلومیٹر کم ہوجائے گی اور سفر کم ہوکر گیارہ گھنٹے کا رہ جائے گا۔ اسی طرح وقت میں بھی چالیس فیصد کی بچت ہوگی۔ اس پورے ایکسپریس وے پر کوئی چیک پوسٹ نہیں ہوگی۔