the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
احمد آباد/17جنوری(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کے چھ روزہ دورہ پر آئے اپنے اسرائیلی ہم منصب بنجامن نیتن یاہو کے ساتھ آج یہاں کئی پروگراموں میں شرکت کر رہے ہیں اور یہاں ہوائی اڈے سے مہاتما گاندھی کے تاریخی سابرمتی آشرم تک تقریباً آٹھ کلومیٹر طویل روڈ شو کر رہے ہیں۔ مسٹر مودی نے صبح تقریبا ساڑھے دس بجے نیتن یاہو کا سردار بلبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر استقبال کیا جس کے بعد دونوں رہنما کھلی جیپ میں تقریبا 40 منٹ تک سابرمتی آشرم تک روڈ شو کر رہے ہیں۔ اس دوران نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ کے استقبال کے لئے ہوائی اڈے سمیت کئی مقامات پر ہندوستانی تہذیب وثقافت اور ہندوستان - اسرائیل دوستی کی جھانکی پیش کرنے والے پلیٹ فارم بھی بنے رہے۔ یہ روڈ شو ایئرپورٹ سرکل، شاهي باغ،



سبھاش برج آر ٹی او ہوتے ہوئے سابرمتی آشرم پہنچے گا۔


خیال رہے اس سے پہلے گذشتہ سال 13 ستمبر کو مسٹر مودی نے بلٹ ٹرین پروجیکٹ کا افتتاح کرنے آئے جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے اور ان کی اہلیہ کے ساتھ بھی ہوائی اڈے سے سابرمتی آشرم تک مشترکہ روڈ شو کیا تھا۔ سابرمتی آشرم میں مسٹر مودی اور نیتن یاہو مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور یہاں کچھ وقت گزاریں گے۔ دونوں رہنما بعد میں دوپہر تقریباً ساڑھے 12 بجے دیو دھولیرا گاؤں کے قریب نصب اسٹارٹ اپ صنعتکاروں کو تربیت دینے اور جدت یعنی انوویشن کو فروغ دینے والے آئی-كریئٹ ادارے کا رسمی افتتاح کریں گے پھر ایک اسٹارٹ اپ نمائش میں شرکت کریں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.