احمد آباد/ ناڈیاڈ، 10 اگست (ایجنسی) گجرات میں جاری تیز بارش کے سبب دو الگ الگ واقعات میں مکان اور دیوار گرنے کے واقعہ میں کم از کم آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ احمد آباد شہر کے بوپل علاقے کے نسرگ بنگلوج میں آج صبح ایک زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے اس کے نزدیک بنی جھونپڑی میں
سو رہے ایک مزدور کنبے کے چار افراد کی موت ہوگئی۔ مہلوکین کی شناخت دنیش (35) اس کی بیوی رمنا بین (30) اور تین سالہ بیٹی اور دو سالہ بیٹے کے طور پر ہوئی ہے۔
دوسری جانب کھیڑا ضلع کے ناڈیاڈ شہر کے پرگتی نگر علاقے میں کل دیر رات ایک تین منزلہ پرانا مکان گرجانے سے دو خواتین اور ایک بچی سمیت چار افراد کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔