the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 8/فروری (یو این آئی) گجرات کے تجارتی شہروں احمد آباد اور سورت میں 2008/09 میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے مقدمات پر خصوصی جج کے فیصلے پر دعمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر جمعیۃ علماء ہندمولانا ارشد مدنی نے کہا کہ حصول انصاف کی امید لئے عدالتی جنگ لڑ رہے ہیں، اس سے بے قصور افراد کو حوصلہ ملتاہے۔یہ بات انہوں نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہی ہے  انہوں نے کہاکہ اس مقدمے کی طرح اور بھی مقدموں میں پولس والوں کی سست روی کی وجہ سے عدالتوں کو فیصلہ صادر کرنے میں برسوں لگ جاتے ہیں، جس کا خمیازہ بے قصور لوگوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔ سب سے بڑاسوال تویہ ہے کہ ان بے گناہوں کے زندگی کے جو قیمتی13سال بربادہوئے ہیں ان کی تلافی کون کرے گا۔کون اس کا ذمہ دار ہے؟ کیوں نہیں ایک مقررہ مدت میں مقدمات خاتمہ ہوتا ہے،اس سب سوالوں کا جب تک جواب نہیں ملے گا ایسے ہی بے قصوروں کو سالوں جیلوں کے سلاخوں کے پیچھے گزارنے پڑیں گے۔
مولا نا مدنی نے کہا کہ28 لوگوں کا



بری ہونا اس بات کا ایک اور واضح ثبوت ہے کہ متعصب تحقیقی ایجنسیاں اور افسران کس طرح بے قصور مسلمانوں کو دہشت گردی کے فرضی معاملات میں پھانس کر ان کی زندگی اور کرئیر کو تباہ اور بربادکررہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم مسلسل یہ مطالبہ کرتے آئے ہیں کہ بے گناہ نوجواں کی زندگیوں سے کھلواڑکرنے والے پولس والوں کی جواب دہی طے ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں کی سماجی و اقتصادی اور تعلیمی ترقی کے خلاف ہیں۔ تعلیم یافتہ مسلم نوجوانوں گی زندگی تباہ کرنے لئے دہشت گردی کوایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جانے لگا ہے،آپ اعداد وشمار اٹھا کر دیکھ لیجئے کہ دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ہونے والوں میں ایک بڑی تعداد تعلیم یافتہ مسلم نوجوانوں کی ہے اور اس مقدمے میں ماخوذ ہندوستاں کے مختلف شہروں کے تعلیم یافتہ نوجوان ہی تھے۔انہوں نے ایک ملزم پر ایک ہی الزام کے تحت دس دس مقدمات درج کئے جاتے ہیں۔تاکہ وہ پوری زندگی مقدمات لڑنے میں ہی صرف کردے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.