احمدآباد،18مارچ(یواین آئی)گجرات میں اب تک کورونا وائرس کا ایک بھی معاملہ نہیں ملا ہے اور اس سے بچاؤ کےلئے عام مقامات پر تھوکنے پر لگی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر ریاست کی زیادہ آبادی والے شہر احمدآباد میں ہی تین دنوں میں 3300سے زیادہ لوگوں سے 16
لاکھ روپےسے زیادہ کا جرمانہ وصول کیاگیاہے۔
احمدآباد میونسیپل کاروپوریشن کے کمشنر آئی اے ایس افسر وجے نہرا نے آج یہ اطلاع دی۔
مسٹر نہرا نے بتایا کہ ریاست میں اب تک کورونا وائرس یعنی کووڈ 19کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔