احمد آباد،04 ستمبر(ایجنسی) پاٹیدار ریزرویشن تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل کی غیر معینہ ہڑتال آج 11 ویں دن بھی جاری ہے اور ان کے وزن میں اب تک 20 کلو گرام کی کمی درج کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ہاردک نے کسانوں کی قرض معافی اورپاٹیدار سماج کو ریزرویشن کے مطالبے کو لیکر یہاں اپنے مکان پر ہی 25 اگست سے بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ حکومت نے ان کے سابقہ پروگراموں میں
تشدد اور توڑ پھوڑ کے پیش نظر بھوک ہڑتال کی اجازت نہیں دی تھی ۔
ہاردک نے گذشتہ دو دنوں سے سرکاری ٖڈاکٹروں کو جانچ کے لئےاپنے خون اور پیشاب کے نمونے دینے سے انکار کر رکھا ہے۔حالانکہ آج یہاں سولا سول اسپتال کی ٹیم نے ان کے بلڈ پریشر، دل پھیپھڑے اورپیٹ وغیرہ کی جانچ کی ۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ بھوک ہڑتال کے پہلے دن ان کا وزن 78 کلو تھا جو اب کم ہو کر 58 کلو ہوگیا ہے۔ڈاکٹروں نے انھیں فورا اسپتال میں داخل کرنے کی صلاح دی ہے۔