نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو گجرات کی ضلع پنچایتوں کے اراکین سے ملاقات کی اور دیہی ترقی اور سماجی ترقی کے لیے افرادی قوت کے استعمال سے متعلق مسائل پر تفصیل سے تبادلہ
خیال کیا۔
بدھ کو ایک ٹویٹ میں مسٹر مودی نے کہا ’’کل گجرات کے ضلع پنچایت ممبران کے ساتھ بہت اچھی ملاقات ہوئی۔ ہم نے دیہی ترقی اور سماجی ترقی کے لیے افرادی قوت کے استعمال سے متعلق موضوعات پر تفصیل سے بات کی۔